عوامی مارچ کو روکنے کا واحد راستہ تمام سٹیک ہولڈرز کے اعتماد کے ساتھ 10 جنوری سے قبل نگران سیٹ اپ کا قیام ہے

14 جنوری کے عوامی مارچ کیلئے 100 انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل
ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک منہاج القرآن کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو

14 جنوری کے عوامی مارچ کو روکنے کاواحدراستہ 10جنوری سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کے اعتماد کے ساتھ نگران سیٹ اپ کا قیام ہے جس پر قوم کو مکمل اعتماد ہو۔ اس نگران حکومت کے مینڈٹ میں آئین کی شقوں کے مطابق انتخابی اصلاحات کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کی تکمیل ہو۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عوام پاکستان، اندرون اور بیرون ملک تنظیمات اور کارکنان کو 23دسمبر کے تاریخی اجتماع کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور 14 جنوری کے عوامی مارچ کی تیاریاں بھر پور انداز میں کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عوامی مارچ کے انتظامات اور ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کیلئے 100 سے زائد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ عوامی مارچ کی کمیٹیوں کے سربراہ شیخ زاہد فیاض ہوں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 دسمبر کے اجتماع میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر شیخ زاہد فیاض کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 23 دسمبر کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم تبدیلی کیلئے نکل پڑی ہے۔ 14 جنوری کے عوامی مارچ میں 23 دسمبر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top