آج بروز اتوار ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ورکرز کو عوامی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے: غلام محمد قادری

فیصل آباد: ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج ورکرز کنونشن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے جو فیصل آباد کے 12 صوبائی حلقہ جات کی 160 یونین کونسل پر اجتماعات میں Minhaj.TV  کے ذریعے براہ راست دیکھا جائے گا۔ ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کے مطابق تمام صوبائی حلقوں میں خطابات سننے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ کنونشن میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 14 جنوری بروز پیر سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی مارچ کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top