14 جنوری کا دن ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا : ابرار رضا ایڈووکیٹ

ڈاکٹر طاہرالقادری جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی پر چڑھانے آئے ہیں، آئین اور جمہوریت کی بحالی ہمارامشن ہے
کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب کا سر کچلنے کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد عوام کا حق ہے: ابرار رضا ایڈووکیٹ

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت ڈی ریل ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری جمہوریت کی گاڑی کو پٹڑی پر چڑھانے آئے ہیں۔ آئین اور جمہوریت کی بحالی ان کا مشن ہے۔ عوامی مارچ تحریک منہاج القرآن کا آئینی حق ہے، دنیا کی کوئی طاقت عوامی مارچ سے نہیں روک سکتی۔ 14 جنوری کو اسلام آباد تک ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹے گا، افسوس ملک میں دلیل کا کلچر ختم ہو گیا ہے۔ کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب کا سر کچلنے کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد عوام کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں احتساب کا ادارہ تسلیم کرلے کہ روزانہ 10 سے 12 ارب جبکہ سالانہ 5000 ارب سے زائد کی کرپشن ہو رہی ہے اور حکمران طبقہ کرپشن کی تفصیلات جاننے اور اسکی روک تھام کی بجائے چیئر مین نیب کو ہی ٹارگٹ کر لے اور پارلیمنٹ پھر بھی خاموش رہے تو وہاں کیا بچ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام انتخاب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے 14 جنوری کا دن ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ ہم پر امن رہتے ہوئے اپنے مطالبات منوا کر اٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نظام انتخاب میں اصلاحات سے تمام جماعتوں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی عبوری حکومت چاہتے ہیں جو آئین کے مطابق ہو، حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اداروں اور پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ عبوری حکومت کو مکمل اتھارٹی دی جائے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے پہلے آئین کی معطل شدہ دفعات پر عمل درآمد کرا سکیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top