پاکستان کے مقتدر طبقات اور حکمرانوں کا اصل امتحان شروع ہو چکا ہے۔ احمد نواز انجم

ڈاکٹر طاہر القادری ہر غریب، مزدور، کسان اور پڑھے لکھے درد دل رکھنے والے پاکستانی کے لیڈر ہیں

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کو امتحان میں نہیں ڈالا بلکہ اب اصل امتحان تو پاکستان کے مقتدر طبقات اور حکمرانوں کا شروع ہو چکا ہے۔ ان کے پاس 10 جنوری تک کی مہلت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 23دسمبر کے جلسے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری صرف منہاج القرآن کے رفقا ء اور وابستگان کے لیڈر نہیں بلکہ وہ تو پاکستان کے ہر غریب، مزدور، کسان اور پڑھے لکھے درد دل رکھنے والے پاکستانی کے لیڈر ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top