تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کا ورکرز کنونشن منہاج TV کے ذریعے دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کو اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سرگودھا میں بھی ہزاروں کارکنان کرسٹل کیش اینڈ کیری پر اس ورکرز کنونشن میں براہ راست شریک ہوئے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کے سامنے اپنے گھر کا سارا زیور دے دیا۔ اس عمل کے بعد لاہور میں موجود سینکڑوں کارکنان نے اپنے زیور، گھر، سواریاں اور زمینیں اپنے قائد کے قدموں میں ڈال دیے اور چند ہی لمحوں میں دنیا بھر سے اربوں روپے جمع ہو گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میرا کردار صاف ہے اور اگر لیڈر باکردار ہو تو یہ قوم اپنی جان اور مال دینے سے دریغ نہیں کرتی اور اس کا منہ بولتا ثبوت پوری دنیا کے میڈیا نے براہ راست دیکھ لیا۔ سرگودھا میں موجود کارکنوں نے بھی زیور، سواریاں اور نقدی کی صورت میں لاکھوں روپے موقع پر ہی جمع کروائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top