گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انٹرنیشنل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیاگیا جس میں منہاج ٹی وی کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں کارکنان سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا اور عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام بھی ورکرز کنونشن کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیاتھا۔ تقریب میں تحصیل بھر سے تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عوامی مارچ کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کا آغاز اپنے گھریلو زیورات سے کیا تو تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے ورکرز کنونشن میں شریک ہر شخص نے بھرپور انداز میں فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنے تمام زیورات عوامی مارچ کیلئے دینے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top