اگر لیڈر باکردار ہو تو یہ قوم اپنی جان اور مال دینے سے دریغ نہیں کرتی: ڈاکٹر طاہرالقادری
اگر لیڈر باکردار ہو تو یہ قوم اپنی جان اور مال دینے سے دریغ
نہیں کرتی: ڈاکٹر طاہرالقادری
ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کے سامنے گھر کا سارا زیور دے دیا:
ملک محمد عمران
سرگودھا: تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کا ورکرز کنونشن منہاج TV کے ذریعے دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان کو اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سرگودھا میں بھی ہزاروں کارکنان کرسٹل کیش اینڈ کیری پر اس ورکرز کنونشن میں براہ راست شریک ہوئے۔
اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان کے سامنے اپنے گھر کا سارا زیور دے دیا اور اپنا واحد گھر بھی برائے فروخت کر دیا۔ اس عمل کے بعد لاہور میں موجود سینکڑوں کارکنان نے اپنے زیور، گھر، سواریاں اور زمینیں اپنے قائد کے قدموں میں ڈال دیے اور چند ہی لمحوں میں دنیا بھر سے اربوں روپے جمع ہو گئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میرا کردار صاف ہے اور اگر لیڈر با کردار ہو تو یہ قوم اپنی جان اور مال دینے سے دریغ نہیں کرتی۔ اس کا منہ بولتا ثبوت پوری دنیا کے میڈیا نے براہ راست دیکھ لیا۔سرگودھا میں موجود کارکنوں نے بھی زیور، سواریاں اور نقدی کی صورت میں لاکھوں روپے موقع پر ہی جمع کروائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ قوم اب اس کرپٹ، وڈیرانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔ انشاء اللہ یہ مارچ اپنا مقصد حاصل کر کے ہی واپس لوٹے گا اور 14 جنوری انشاء اللہ ملکی تاریخ کا سنہرا دن ہو گا۔
سرگودھا اس ورکرز کنونشن میں ملک غلام حسین، فاروق علی شاہ، عمران ملک، چوہدری سلطان، رانا خلیل، امین طاہر، راجہ اکرام اور دیگر نے خطاب کیا اور سرگودھا کے کارکنان کو اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
تبصرہ