سیالکوٹ : ورکرز کنونشن میں شرکاء نے 50 لاکھ روپے عوامی مارچ کے لیے جمع کر لیے

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے عالمی ورکرز کنونشن کی براہ راست کاروائی چینل 92 کے ذریعے دیکھائی گئی، سیالکوٹ میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے پرامن عوامی مارچ کے حوالے ہدایات دیں، انہوں نے عوامی مارچ کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور ابتداء اپنے گھر کا سارا زیور عوامی مارچ فنڈ میں دے کر خود اپنے ہاتھ سے کی۔ قائد کے اس جذبہ ایثار کے دیکھتے ہی کارکنان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں، اور انہوں نے بھی ایثار صحابہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے تحریک کے جملہ فورمز سے 50 لاکھ روپے جمع کر کے عوامی مارچ اسلام آباد کے لیے پیش کر دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top