جہلم : کارکنان نے عوامی مارچ فنڈ میں موٹر سائیکلز، لیپ ٹاپس اور زیورات جمع کروا دیئے

30 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے عالمی ورکرز کنونشن کی براہ راست کاروائی چینل 92 کے ذریعے دیکھائی گئی، جس کا اہتمام تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم نے کیا، اس پروگرام میں امیر تحریک پنجاب خواجہ احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

کنونشن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے پرامن عوامی مارچ کے حوالے ہدایات دیں، جبکہ انہوں نے عوامی مارچ کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور ابتداء اپنے گھر کا سارا زیور عوامی مارچ فنڈ میں دے کر خود اپنے ہاتھ سے کی۔ قائد کے اس جذبہ ایثار کے دیکھتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ نے 14 جنوری کے عوامی مارچ فنڈ کے لیے اپنے زیورات پیش کر دئیے اور منہاج القرآن کے مردوں نے اپنے لپ ٹاپ اور موڑ سائیکلز فروحت کے 14 جنوری کے مارچ فنڈ میں دے دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top