14 جنوری کو NOW or NEVER ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

14جنوری کو جھرلو پارلیمنٹ ہمیشہ کے لئے معطل ہو جائے گی، اور وہ دن پوری قوم کے نجات کا دن ثابت ہو گا
کسی ملک اور ایجنسی کے فنڈ پر نہیں گنبد خضری کی نگاہ کرم کا حریص ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 14جنوری کو نو اینڈنیور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 14جنوری پوری قوم کے لئے نجات کادن ثابت ہو گا۔ اس دن جھرلو پارلیمنٹ معطل ہو جائے گی اور پوری قوم جس کیئرٹیکر کو تسلیم کرے گی وہی نظام چلے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز عالمی ورکرز کنونشن کے موقع پر اسلام آباد سمیت پورے ملک اور دنیا کے 90 ممالک میں کارکنان سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اب اقتدار کے ایوانوں میں پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کے وسائل چند شہزادوں کے نہیں بلکہ 18 کروڑ عوام کے لئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں غربت عام ہو اور لوگ فاقہ کشی کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوں وہاں ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، گورنرہاؤسز، وزرائے اعلیٰ ہاؤسز میں عیاشی کا نظام زیب نہیں دیتا۔ اب عوام اس ملک سے چند عیاش خاندانوں کاقلع قمع کر دیں گے۔

کنوشن میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی ایثار و قربانی نے ایثارصحابہ کی یاد تازہ کردی۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے 23 دسمبر کی قربانی کے بعد 14جنوری کے لئے قربانی پر قربانی دے کر اسوہ صحابہ کو زندہ کر دیا۔ اس موقع پر سب سے پہلے ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے گھر کے تمام زیورات 14جنوری کے عوامی مارچ کے لئے دے کر مثال قائم کی۔ بعد ازاں کنونشن میں موجود تمام شرکاء اور دنیا بھر سے کارکنان نے چند لمحوں میں کروڑوں روپے کے زیورات، نقد رقوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمت میں پیش کر کے ناقدین کو بتا دیا کہ انقلابی کارکن اپنے قائد کی آواز پر پیسہ تو کیاجانیں بھی لٹانے سے گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر اسلام آبا میں بھی کارکنان نے لاکھوں روپے، گاڑی، موٹرسائیکل 14جنوری کے عوامی مارچ کے لئے ڈاکٹرطاہرالقادری کی آواز پر نچھاور کر دیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 14جنوری کو 23 دسمبر سے بھی بڑا عوامی سیلاب ظالم حکمرانوں کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جائے گا۔ اس کے لئے آج سے ہی تیاریاں تیز کردی جائیں۔ عوامی مارچ کی تیاری کے لئے کارکنان نیند کو اپنے اوپرحرام کر دیں تاکہ مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشی کی لہر واپس آسکے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ورکرز کنونشن میں کہا کہ پاکستان کا میڈیا زندہ باد ہے۔ اسکی بے باکی، جرات اور حب الوطنی قابل ستائش ہے۔ ان کے اس اعلان کے بعد کارکنوں نے کھڑے ہو کر میڈیا کو سلام پیش کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہے۔ موجودہ حالات میں وہ انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی چند زبانیں اور قلم جو میرے خلاف لکھ رہے ہیں وہ بھی مینار پاکستان کے جلسے کو پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ قرار دینے سے انکار کی جرات نہیں کر سکے اور نہ ہی میری تقریر کے کسی جملے کے خلاف ایک حرف لکھ سکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top