14 جنوری کو پوری قوم اپنے حقوق کے حصول کے لئے اٹھ کھڑی ہو: سردار منصورخان

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبران کی طرف سے عوامی مارچ میں شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
14جنوری کوپوری قوم اپنے حقوق کے حصول کے لئے اٹھ کھڑی ہو۔ سردارمنصورخان

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار منصور خان نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ممبران کی طرف سے عوامی مارچ میں شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے علاوہ تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی دعوت کاسلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق عباسی اپنے وفد کے ہمراہ سندہ کے دورے پر ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں مصروف ہیں۔ سردارمنصور خان نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں، اے این پی کے شاہی سید اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کو 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد نے بھی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور قائد تحریک الطاف حسین کے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top