23 دسمبر تبدیلی کا نقطہ آغاز تھا جبکہ 14 جنوری نقطہ عروج ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اسلم

اب دو پارٹیوں کا مک مکا نہیں ہوگا بلکہ عوام کے حقوق کی بات ہوگی۔
قائد نے آج کہا تو آج کے دن کو 14 جنوری بنادیں گے: ڈاکٹر محمد اسلم

دریا خان: تحر یک منہا ج القرآن کے صدر ڈاکٹر اسلم خان نے مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) دریا خان کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کی تقریر کا ایک ایک لفظ آئین کے مطابق تھا ان کی تقریر کو غیر آئینی کہنے والے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں۔ حیرت ہے وہ لوگ آئین کی با تیں کر رہے ہیں جنہوں نے آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آئین کی بات کی ہے جس کے مطابق کوئی چور، لٹیرا، ڈاکو، غاصب اور کرپٹ شخص اسمبلی میں پہنچنا تو درکنار الیکشن میں حصہ ہی نہیں لے سکے گا۔ اب عوام کے ساتھ ہونے والی دھاندلی کا راستہ روکنے کے لیے ہم میدانِ عمل میں آ چکے ہیں۔ اب دو پا ٹیوں کا مک مکا نہیں ہو گا بلکہ عوام کے حقوق کی بات ہو گی۔

14 جنوری کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں قائد نے جب پکارا سر بکف چل پڑ یں گے۔ ہماری تیاری اس حد تک مکمل ہو چکی ہے کہ قائد نے آج کہا تو آج کے دن کو 14 جنوری بنادیں گے۔ اب چشمِ فلک ایسے ایسے نظارے د یکھے گا جو سرزمینِ پاکستان پر پہلے کبھی نہیں د یکھے ہوں گے۔ 23 دسمبر تبدیلی کا نقطہ آغاز تھا جبکہ 14جنوری نقطہ عروج ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top