ہم انشاء اللہ قوم کے مقدر سے محرومیوں، ناکامیوں اور مایوسی کے باب پھاڑ کر ہی دم لیں گے : طیب خاں رند

منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی کے زیراہتمام 14 جنوری کے حوالے سے کارنر میٹنگز کا سلسلہ 24 دسمبر سے جاری ہے، جس کے لیے یونٹ لیول پر پروگرامز آرگنائز کئے جا رہے ہیں۔ شیر پاؤپل، قاسم پورہ، حسنین آباد، گلبہار کالونی، مکہ کالونی، اور مصطفی آباد میں پروگرامز منعقد کئے گئے ہیں، مصطفی آباد میں لوگوں کی طرف سے ورکرز سے اٹھائے جانے والے سوالات کاجواب دیتے ہوئے طیب خاں رند نے کہا کہ 60 سال سے بیرونی ایجنڈے چلانےوالے اور دانشوری کے نام پر بیرونی ایجنڈوں کی رہیں ہموار کرنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری کے عوامی ایجنڈا پر کیوں نہ تلملاتے ان کی 60 سالہ فرعونی تاریخ سمندر برد ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرز نے 23 دسمبر کو ثابت کر دیا کہ وہ تاریخ ساز فرزندان ملت ہیں۔ اب ہم انشاء اللہ قوم کے مقدر سے محرومیوں، ناکامیوں اور مایوسی کے باب پھاڑ کر ہی دم لیں گے، کیونکہ اللہ تعالی کا حکم ہے کہ وہ کسی قوم کے حالات اس وقت تک تبدیل نہیں کرتا جب تک وہ قوم خود اپنے حالات بدلنے کے لئے نہ اٹھ کھڑی ہو۔ شرکاء نے عہد کیا کہ وہ 14 جنوری کو ہونے والے عوامی مارچ میں نہ صرف خود شرکت کریں گے بلکہ مہماتی عمل کے ذریعے اپنے اہداف کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top