شیخ الاسلام کی کال پر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے : محمد جمعہ خان

شیخ الاسلام کی کال پر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔
اگر مشکلات پیدا کی گئیں تو صورت حال کشیدہ ہو گی کیوں کہ عوام تبدیلی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

دریاخان: 14 جنوری عوامی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحریک منہا ج القرآن کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد جمعہ خان نے میٹنگ کی۔ جس میں صدر تحریک منہاج القرآن دریا خان ڈاکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ عوامی مارچ میں دریا خان سے ہزاروں لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے پانچ کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ ان کمیٹیوں کے سربراہان کے نام تنظیمی حکمتِ عملی کے تحت سامنے نہیں لائے جارہے۔ وہ سربراہان تین دن میں مکمل رپورٹ پیش کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جانے کے لیے ہر گاڑی کا کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر نامزد کر دیے گئے ہیں۔ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں کوآرڈینیٹرز حکمتِ عملی کے تحت روانہ ہوں گے اور ہر صورت میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر مشکلات پیدا کی گئیں تو صورتحال کشیدہ ہوگی، کیونکہ اب عوام تبدیلی کا فیصلہ کر چکے ہیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کال پر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس موقع پر عمر دین نصیروی، رانا ناصر، ڈاکٹر عبدالحفیظ، اسد اعوان اور غلام شبیر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top