ڈاکٹر طاہر القادری مستقبل کی قیادت ہیں لاکھوں مرید لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔ پیر سلطان احمد

عالم اسلام کی نگاہیں پاکستان پر ہیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کی شکل میں تبدیلی کے مکمل وژن کے ساتھ ایسی قیادت ملک کو میسر آ چکی ہے جو قوم کو منزل مراد تک پہنچا کر دم لے گی۔ پوری قوم تبدیلی اور انقلاب کی اس آواز کی طرف متوجہ ہو چکی ہے۔ لانگ مارچ میں ہماری کال پر لاکھوں مریدین تبدیلی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں 14 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ان خیالات کا اظہار خانقاہ سلطان باہوؒ کے سلطان احمد علی اور پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اس عمل میں ہمارا ہر طرح کا تعاون تحریک منہاج القرآن کے ساتھ ہے اور یہ تحریک پاکستان کے بنیادی نصب العین کو پا کر رہے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top