سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ دے کر حمام کے تمام ننگوں کو بے نقاب کر دیا۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ مینار پاکستان پر 23 دسمبر کے عوامی استقبال کو دیکھ کر نام نہاد سیاسی و مذہبی راہنما حواس باختہ ہو چکے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ اﷲ کی مدد اور عوام ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگانے والے امیر جماعت اسلامی اصغر خان کیس کو نہ بھولیں۔ جن کی عوام میں اپنی کوئی پوزیشن نہیں وہ دوسروں کے حوالے سے الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا فیصلہ دے کر حمام کے تمام ننگوں کو بے نقاب کر دیا ہے اور اب یہ سارے چیخ و پکار کر رہے ہیں۔

 ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ لانگ مارچ پاکستان کے پسے ہوئے، بے بس اور مجبور عوام کو حقوق دلانے کیلئے ہے جس کو کوئی روک نہیں سکے گا۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو الزامات کی سیاست کی بجائے ڈاکٹر طاہر القادری کے ایجنڈے پر بات کرنی چاہئے تاکہ عوام کو الیکشن کے نام پر دوبارہ دھوکہ نہ دیا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top