طاہرالقادری نے جعلی جمہوریت کے رکھوالوں اور کرپٹ نظام انتخاب کے حامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ ارشاد طاہر

تحریک منہاج القرآن (لاہور، واہگہ ٹاؤن) کے زہراہتمام ورکرزکنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے عہدیداران کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر محمد ارشاد طاہر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری نے جعلی جمہوریت کے رکھوالوں اور کرپٹ نظام انتخاب کے حامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔ نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کا واویلہ بلاوجہ نہیں۔ یہ جمہوریت کے نام پر اقتدار تک پہنچنے والی کرپٹ اور مہنگے انتخابی نظام کی سیڑھی کو بچانا چاہتے ہیں۔ اپنے نیچے سے اقتدار کی یہ سیڑھی کو نکلتا دیکھ کر کل کے سیاسی حریف آج حلیف بن چکے ہیں۔ اپنے حواریوں کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری کے اصل ایجنڈے کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top