جہلم : کوٹلہ فقیراں اور کالا گوجراں میں کارنر میٹنگز

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یونین کونسلز کوٹلہ فقیر اور کالاگوجراں میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ شمائلہ عباس (مرکزی نگران منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم) نے کی۔ جبکہ دیگر شرکاء اجلاس میں یونین کونسلز کی عہدیداران و کارکنان شامل تھیں۔ ان میٹنگز میں 14 جنوری کو ہونے والے عوامی لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی سرگرمیوں بارے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی نگران شمائلہ عباس نے کہا کہ 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان عوامی لانگ مارچ میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سنت پر عمل پیرا ہو کر خواتین بھی بھرپور شرکت کریں اور اسلام آباد کو دنیا کا سب سے بڑا تحریر اسکوائر بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ، جابرانہ اور استحصالی نظام کا خاتمہ کر کے عوامی جمہوری انقلاب ہماری منزل ہے۔

ان میٹنگز کا ایجنڈا یہ تھا:

  1. عوامی مارچ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ اور لائحہ عمل
  2. اہداف کی تقسیم اور نتائج کا یقینی حصول
  3. بسوں کی بروقت بکنگ
  4. وسائل کا حصول
  5. افرادی قوت اور دعوتی مہم

میٹنگز کے اختتام پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور استحکام سمیت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و درازی عمر اور مصطفوی انقلاب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top