عوامی مارچ کے لیے تن، من دھن کی بازی لگا چکے ہیں۔ تحر یک منہاج القرآن سرگودھا

سرگودھا() تحر یک منہاج القرآن سرگودھا کے ضلعی کوآرڈینیٹر ملک غلام حسین، پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری محمد عمران ملک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے صدر ملک یاسر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نزلہ زکام سے ڈرانے والے ہمیں اپنی تنظیم کے مفاد پرست کارکن مت سمجھیں، ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کی خاطر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ہیں اور شہادت کے جذ بے کے ساتھ عوامی مارچ میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔

اعلی حکومتی عہدیدار کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو نزلہ کھانسی سے ڈرانے والی شخصیت نے بدقسمتی سے اپنے کارکنان کو سامنے رکھ کر بات کی ہے۔ افسوس کہ پنجاب میں اعلیٰ عہدہ ملنے کے بعد جناب کا ضمیر بھی مردہ ہوگیا ان سے گزارش کر تے ہیں کہ اگر ہمارے جذبے کی ہلکی سی جھلک د یکھنی ہے تو 23 دسمبر کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر دیکھ لیں کہ جب کارکنان 21 دسمبر کو ہی مینارِ پاکستان پہنچ گئے تھے اور تین دن تک اپنے قائد کی جھلک د یکھنے کے منتظر رہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پیر نہیں بلکہ قائدِ انقلاب ہیں اور وہ کسی کو مرید نہیں کرتے۔ اسلام کے نام پر چندہ اور زکوۃ بٹور کر الیکشن لڑنے والے ہمیں اپنی طرح مت سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کے لیے تن، من دھن کی بازی لگا چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top