ورکرز کنونشن بسلسلہ عوامی مارچ 14 جنوری 2013

منہاج القرآن یوتھ لیگ یونٹ شکریال زون 1 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیراہتمام 6 جنوری بروز اتوار بعد از نماز مغرب عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا
جس میں مہمان خصوصی رفیق صدیقی (سیکرٹری جنرل منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان) تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف قاری غضنفر علی نعیمی نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت منہاج نعت کونسل شکریال نے حاصل کی۔

اس کنونشن میں جواد ارجمند عثمان امین، توصیف کھوکھر، فیاض اعوان اور عبیداللہ بٹ نے خطاب کیا۔ آخر میں رفیق صدیقی نے 14 جنوری کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا

رپورٹ: قاری غضنفر علی نعیمی (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 1فیڈرل ایریا اسلام آباد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top