ضلع رحیم یار خان کے 500 سروے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ

بے نظیر انکم سپورٹ سروے پروگرام ضلع رحیم یار خان کے 500 سروے ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ

لاہور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع رحیم یار خان کے سروے ملازمین ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ سروے پروگرام کے متاثرین نے شہباز احمد قادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ 500سے زائد متاثرینِ بے نظیر انکم سپورٹ سروے پروگرام نے ملکی استحکام اور انصاف کے حصول کے لئے اور حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے 14جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top