جھوٹی اور بے بنیاد خبروں سے تبدیلی کو نہیں روکا جا سکتا۔ صدر تحریک منہاج القرآن اسلام آباد

قوم 14 جنوری کو فیصلہ کن کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔بشیرحسین شاہ

اسلام آباد: جعلی اور بے نام نیوز ایجنسیوں سے جاری ہونے والی جھوٹی خبروں سے انقلاب کا قافلہ نہیں رکے گا۔ قوم لٹیروں کے چہروں کو پہچان چکی ہے اور اب فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ منافقت کی سیاست کے یہ کردار بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب بوکھلاہٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی ذات کو متنازع بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ مشائخ عظام کی ایک بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے سنگ چلنے کا اعلان کر چکی ہے لیکن افسوس کہ چند نام نہاد لوگ چاند کی طرف تھوکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارصدر تحریک منہاج القرآن این اے 49 سیدبشیرحسین شاہ طاہر نے روانگی کیمپوں کے دورے کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کردار کشی کی مہم کے ماہر ہیں۔ قوم ان کا کام تمام کرنے کے لئے اٹھ چکی ہے اور اب 14 جنوری فیصلے کا دن ہے جو ملک سے منافقت کی سیاست کا خاتمہ کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top