پورے پاکستان سے مرد و خواتین قافلہ در قافلہ پہنچنا شروع ہوگئے۔ نصرت امین

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی ناظمہ نصرت امین نے کہا کہ ہے کہ 14 جنوری کے حوالے سے نہایت زوروشور سے کام جاری ہے۔ آج ڈاکٹر طاہرالقادری کی پریس کانفرنس کے بعد کارکنان اور عوام میں ایک نیاجذبہ اور ولولہ پیداہوگیاہے، صوبائی، ضلعی و تحصیلی سطح پر جاری ڈور ٹو ڈور مہم کے تحت خواتین لوگوں کو motivate کررہی ہیں جس کی بدولت ہر طبقہ فکر کی خواتین 14 جنوری کو پاکستان کی بقاء و سالمیت کے لئے گھروں سے نکلنے کا پختہ ارادہ کر بیٹھی ہیں۔ ان میں ڈاکٹرز، لائرز، NGOs، بزنس ویمن اور گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ وہ پڑھا لکھا طبقہ ہے جس کو آپ جبراً کسی موقف کی طرف مائل نہیں کرسکتے۔ وہ کھرے کھوٹے سیاہ سفید کو نہایت بہتر طریقے سے جانتے ہیں اور وہ یہ سوچنے پر بھی مجبور ہیں کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو اس کے لئے ہمیں کچھ ایسے انقلابی اقدامات کرنا ہوں گے جن سے ظالمانہ نظام کی گرفت کی جاسکے اور پاکستان کے حصول کا مقصد پورا ہوسکے۔

اس عزم کے ساتھ گزشتہ روز سے قافلہ در قافلہ مردوخواتین مختلف علاقوں سے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جس میں رحیم یار خان، ملتان، بہاولنگر، جام پور، داجل، راجن پور، وہاڑی، پاکپتن، لودھراں، کراچی، سندھ وغیرہ شامل ہیں۔ تقریباً تیس تا چالیس ہزار خواتین 12 جنوری تک پہنچ جائیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top