تحریک منہاج القرآن ساہیوال کا قافلہ گاڑیوں سمیت بھیرہ سمیت دیگر تھانوں میں بند

قافلہ میں شامل سیکڑوں افراد ظلم و ناانصافی اور کرپشن کیخلاف لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جارہے تھے

ملک میں جاری کرپشن، ظلم و ناانصافی، قتل وغارت گری اور 2 جماعتوں کی مک مکا سیاست کے خاتمے کیلئے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عوامی و جمہوری لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ساہیوال سے آنے والے قافلوں کو گاڑیوں سمیت تھانہ بھیرہ سمیت مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا۔ قافلوں کے امیر رانا مشتاق اور رانا اقیل کے مطابق قافلوں میں سیکڑوں افراد شامل تھے اور وہ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عوامی و جمہوری لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔گاڑیوں میں سوار کچھ افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم وہ بھی ٹرانسپورٹ نہ ملنے کے باعث جی ٹی روڈ تک پہنچنے میں تاحال کامیاب نہیں ہوسکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top