لانگ مارچ - لاہور سے کھاریاں تک کا سفر18 گھنٹوں میں (لمحہ بہ لمحہ)

عوامی جمہوری لانگ مارچ میں 14جنوری اور یکم ربیع الاول کی صبح طلوع
مارچ 11 گھنٹوں بعد گوجرانوالہ پہنچا۔ جگہ جگہ پرجوش استقبال
گوجرانوالہ میں مقامی پولیس نے لاہور پولیس سے سیکیورٹی چارج سنبھالا
سردی کی شدت کے باوجود شہری سٹرک کنارے کھڑے ہو کر مارچ کی آمد کے منتظر رہے
صبح 4 بجے مارچ کی گجرات آمد، ہزاروں لوگ شدید سردی میں استقبال کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے
موڑ ایمن آباد، ڈاکٹر طاہرالقادری کو گاڑی سے اتار کر خصوصی کنٹینر میں منتقل کیا گیا
کھاریاں، لالہ موسیٰ اور گجرات میں مارچ کا پڑاو، نمازفجر کی ادائیگی

لانگ مارچ، جی ٹی روڈ گوجرانوالہ، گجرات سے۔ ایم ایس پاکستانی

  • لاری اڈہ لاہور کے ایک بس ڈرائیور نے بتایا کہ مقامی پولیس نے لانگ مارچ ناکام بنانے کے لیے لاری اڈہ کی نصف سے زائد گاڑیاں پکڑ کر تین دن کے لیے بند کردی ہیں۔
  • لانگ مارچ کے تمام راستوں پر حکومت نے موبائل سروس جام کردی، جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ شرکاء مارچ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
  • قافلوں کی وجہ سے جی ٹی روڈ سے اسلام آباد تک تمام ٹول پلازے فری تھے۔ جس سے پبلک ٹرانسپورٹ والوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔
  • مرید کے سے ایدھی ایمبولینس سروس کی تین گاڑیاں بھی رضا کارانہ خدمت سرانجام دینے کے لیے مارچ میں شامل ہوگئیں۔
  • مریدکے اور کامونکی کے بعد جی ٹی روڈ پر راستے میں جگہ جگہ سے بسوں کے قافلے لانگ مارچ میں شامل ہوتے گئے۔
  • شب پونے بارہ بجے مرکزی قافلہ موڑ ایمن آباد پہنچا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو گاڑی سے اتار کر ان کے لیے خصوصی حفاظتی بلٹ پروف اور بم پروف کنٹینر میں منتقل کیا گیا۔
  • مارچ کے شرکاء کا مرکزی قافلہ ٹھیک شب بارہ بجے گوجرانوالہ پہنچا۔

  • سردی کی شدت کے باوجود ہزاروں شہریوں نے سٹرک کنارے کھڑے ہو کر مارچ کا پرتپاک، والہانہ استقبال کیا۔
  • لاکھوں شرکاء مارچ اپنی گاڑیوں سے ہاتھ ہلا ہلا کر شرکاء کے جذبات کا جواب دیتے رہے۔
  • گوجرانوالہ سے درجنوں بسوں کا قافلہ لانگ مارچ میں شریک ہوا، شب ساڑھے بارہ بجے گوجرنوالہ شہر کراس کیا۔
  • شرکاء مارچ کے لیے بڑے ٹرکوں پر موبائل ٹوائلٹس بنائے گئے تھے۔
  • اسلام آباد کے راستے میں رکھے کنٹینرز کو ہٹانے کے لیے کنٹینر کرین بھی مارچ میں شامل تھی۔
  • مارچ کے شرکاء میں رات گئے تک پاکستان تحریک انصاف کی لانگ مارچ میں شمولیت کی افواہیں زیر گردش رہیں۔
  • جی ٹی روڈ پر سی این جی اسٹینشز اور پٹرول پمپس کے ساتھ کھانے والے ہوٹلز اور ریستوران بھی بند کرا دیئے گئے۔
  • اسلام آباد میں موجود شرکاء اپنے دوست احباب سے بار بار فون کر کے لانگ مارچ کی آمد کا دریافت کرتے رہے۔

  • صبح 4 بجے مارچ کی گجرات آمد ہوئی، جہاں ہزاروں لوگ شدید سردی میں استقبال کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے۔
  • مارچ صبح 4 بجکر 40 منٹ پر لالہ موسیٰ جبکہ چار بج کر پچپن منٹ پرچک پیرانہ کھاریاں پہنچا۔
  • چک پیرانہ کھاریاں میں مردوں کے علاوہ منہاج ویمن لیگ کی سینکڑوں خواتین بھی استقبال کے لیے موجود تھیں۔
  • مارچ کے شرکاء نے نمازوں کے اوقات میں جگہ جگہ وقفے کیے۔
  • صبح پانچ بجے منہاج القرآن اسلامک سنٹر چک پیرانہ، لالہ موسیٰ اور گجرات میں شرکاء نے تین گھنٹہ کا پڑاؤ کیا۔ اس دوران شرکاء نے نماز فجر بھی ادا کی۔
  • چک پیرانہ اسلامک سنٹر میں پروجیکٹر کے ذریعے لانگ مارچ کی ڈاکو منٹری ویڈیو دکھانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء کا بہت زیادہ رش لگا رہا۔
  • لانگ مارچ قافلے کے پڑاؤ کے دوران جی ٹی روڈ کے اردگرد ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار شرکائے مارچ میں گھل مل گئے۔ جوسردی کی شدت کم کرنے کے لیے سٹرک کنارے لوگوں کے ساتھ آگ بھی تاپتے رہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top