تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیر اہتمام جشن فتح منایاگیا: غلام علی خان

لانگ مارچ، کامیاب دھرنا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے کامیاب مذاکرات جمہوریت کی فتح ہیں: ابرار رضا ایڈووکیٹ
پوری قوم جلد خوشخبری سنے گی: جاوید اصغر ججہ

اسلام آباد: لانگ مارچ، دھرنا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کراچی کمپنی کے باہر جشن فتح کے موقع پر کارکنان اور عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی جانب سے لانگ مارچ کو ناکام قرار دینا دراصل ان کی اپنی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ لوگ پر امن مارچ کے بعد لال مسجد جیسے واقعہ کی تمنا لئے بیٹھے تھے لیکن ڈاکٹر طاہرالقادری کی دور اندیشی اور عظیم فکر اور سوچ نے ان کے تمام منصوبوں پر پانی پھیردیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے الزامات لگانے والے چاہتے تھے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کوئی غیر جمہوری عمل کریں اور ان کو موقع مل جائے مگر ڈاکٹر طاہرالقادری نے آخری وقت پر مذاکرات کر کے سازشیوں کے منہ بندکردئے۔ اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے صدر جاوید اصغر ججہ نے کہا کہ کامیاب لانگ مارچ، کامیاب دھرنے اور کامیاب مذاکرات کے بعد قوم بہت جلد مستقبل کے لئے خوشخبری سنے گی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن اسلام آباد عرفان طاہر نے کہا کہ مذاکرات جمہوریت کاحسن ہوتے ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے 10 رکنی حکومتی ٹیم کے ساتھ مزاکرات کئے اور آئین اور جمہو ریت کی بحالی کے لئے اپنے 4 نکات منوا کر پوری قوم کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ ڈکلیریشن کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top