آزاد کشمیر : ویمن لیگ کے زیراہتمام سیدہ زینب (رض) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز ) کھڑی شریف آزادکشمیر کے زیراہتمام سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس بعنوان اسوہِ زینب رضی اللہ عنہا اور آ ج کی عورتِ کی ذمہ داریاں تحصیل کھڑی شریف کے نواحی گاوں نیوجبر میں انعقاد پزیر ہوئی۔ یہ کانفرنس منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف کی سب سے پہلی کارکن محترمہ سکینہ بی بی (مرحومہ و مغفورہ) کے ایصال ثواب کے لیے کی گئی۔ سٹیج سیکرٹری محترمہ قر ۃ العین سٹوڈنٹ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (گرلز) لاہور تھیں۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز خدیجہ بی بی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت آنسہ حبیبہ، سونیا صابر اور آنسہ خدیجہ نے پیش کئے۔

کانفرنس میں خصوصی شرکت ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ ٹاون شپ لاہور محترمہ قرۃ العین، صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ دینہ محترمہ سلمہ شبیر، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف محترمہ تنویر اختر اور علاقے کی موثر شخصیات کی بیگمات نے کی۔ محترمہ قرۃ العین نے اسوہ زینب رضی اللہ عنہا اور آج کی عورت کی ذمہ داریاں، بیداری شعور، مصطفوی انقلاب اور عوامی مارچ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اسوہِ زینب رضی اللہ عنہا آج کی عورت کو دعوت دین اور اقامت اسلام کا جو درس دیتی ہے، اسی کے تحت منہاج القرآن ویمن لیگ اپنے نعرہ ہمارا عزم ہمارا کام، دعوت دین اقامت اسلام کے تحت ملک کے طول و عرض میں دعوتی فرائض سرانجام دے رہی ہے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف کی سب سے پہلی کارکن محترمہ سکینہ بی بی (مرحومہ و مغفورہ) نے جو پودہ لگایا تھا، آج وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف کی شکل میں تناور درخت بن چکا ہے۔ اللہ پاک ان کو اس خدمت دین کا صلہ قبر میں بھی عطا فرمائے گا۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف محترمہ تنویر اختر نے شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس کے آخر پر محترمہ سکینہ بی بی (مرحومہ و مغفورہ) کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔

رپورٹ : عاصمہ جبین، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کھڑی شریف

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top