آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے: روبینہ خاکی

فیصل آباد:محبت و ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور استقبال ربیع الاول کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سمن آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں خواتین دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسائے لبوں پر درودوں کے نغمے سجائے شریک تھیں۔ کانفرنس میں ضلعی ناظمہ فرحت دلبرقادری، روبینہ خاکی، قمر النساء خاکی، ثناء صابر، مسز رفیق نجم، ندا موجود تھیں۔

کانفرنس سے روبینہ خاکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کے مہینے کا آغاز پوری مسلم دنیا کے لیے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے اس مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی وابستگان اور کارکنان پورے فیصل آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کرکے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑھ کر کائنات میں کوئی خوشی نہیں ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑنے والے تعلق کو بحال اور مضبوط کرنے کے لیے ماہ میلاد بہترین مہینہ ہے۔ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ کیونکہ آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی ترغیب دیتی ہے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top