جہلم : منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد

ماہ ربیع الاول کی پر مسرت اور بابرکت ساعتوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 29 جنوری 2013ء کو یونین کونسل چوٹالہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پنڈال کو دیدہ زیب جھنڈیوں اور رنگ برنگ برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت اہل علاقے سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل جہلم کی اراکین نے دف کے ساتھ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعت خوانی کی سعادت حاصل کی، جس پر محفل کا رنگ دوبالا ہوگیا اور حاضرین نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوران جھوم جھوم کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے رہے۔ حاضرین نے ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

حاضرین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظہ سمیعہ ظفر صاحبہ نے سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق حسنہ کا درس دیا۔

محفل پاک کا اختتام درود و سلام اور دعائے خیر پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top