گوجر خان : تحریک منہاج القرآن کی ضیافت میلاد

تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام 11 ربیع الاول شام بعد نماز مغرب سول کلب جی ٹی روڈ میں ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ضیافت میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گوجرخان قرۃ العین، معروف علمی و ادبی شخصیت پروفیسر نسیم تقی جعفری، ثاقب امام رضوی، علامہ محمد سجاد ساجد، تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل گوجرخان کی مرکزی قیادت نے کی۔ علاوہ ازیں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ بعدازاں شرکاء محفل کو شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنایا گیا۔

آخر میں اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور شرکاء میں وسیع پیمانے پر لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top