کرپٹ سیاستدان 65 سال سے عوامی مینڈیٹ کو سیاسی مقاصد اور کرپشن کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ سید گفتار حسین

ڈاکٹر طاہرالقادری نے 18 کروڑ عوام کو آئین اور جمہوریت کا شعور دیا ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری اس ملک کے غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں
سردار منصور خان اور سید گفتار شاہ ایڈووکیٹ کی پاکستا ن عوامی تحریک اسلام آباد کی ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصورخان اور عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر سیدگفتارحسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس ملک کے کروڑوں عوام کو آئین اور جمہوریت کا شعور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے مظلوم طبقات اور ظالموں کے درمیان لکیر کھینچنا چاہتے ہیں۔ نام نہاد کرپٹ سیاستدان پچھلے 65 سال سے عوامی مینڈیٹ کو اپنے سیاسی مقاصد اور کرپشن کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ عوام روزگار، خوراک، صحت اور زندہ رہنے کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کا مقصد پہلے مرحلے میں انقلابی اصلاحات کے ذریعے 62 اور 63 کو انتخابی عمل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ آئین کے ان آرٹیکلز کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

اس موقع پر ابراررضا ایدووکیٹ، عرفان طاہر، سید بشیر حسین شاہ، عمر ریاض عباسی، غلام علی خان، ایم ایچ خان، جاوید اصغر ججہ، قاسم مرزا، سعید خان نیازی اور مصطفی نورانی بھی موجود تھے۔

سید گفتار حسین شاہ نے مزید کہا کہ 23 دسمبر کے جلسے اور اسلام آباد کے لانگ مارچ نے 18 کروڑ عوام کو آئین کے آرٹیکل 62, 63 کا حافظ بنا دیا ہے۔ قوم کو غلط اور صحیح کی پہچان ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 دن کی سکروٹنی کے فارمولے پر عمل ہونے سے الیکشن میں حصہ لینے والے اہل اور نااہل لوگوں کا تعین ہو جائے گا اور 62, 63 پر عمل ہو نے سے کر پٹ عناصر کا صفایا ہو جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد غریب کو سر بلند کرنے اور اکڑے ہوئے سروں کو جھکانے کیلئے ہے۔ 15 فروری سے ملک بھر میں 6 مقامات پر انقلاب مارچ ہونگے۔ آئین، قانون اور جمہوریت کے دائرے میں رہ کر قوم کے شعور کو انقلاب کی طاقت میں بدلیں گے۔ پہلے اصلاحات ہونگی اور پھر انتخابات ہونگے۔ جھرلو انتخابات کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top