تبدیلی کی خواہش رکھنے والوں کو سٹیٹس کو کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری

الیکشن کمیشن کی تشکیل میں آئین کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا اسکی تشکیل نو چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری
موجودہ کرپٹ نظام نے عوام کو جکڑ رکھا ہے جس سے نکلنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ جاوید ہاشمی
ملک کا مستقبل شفاف جمہوریت میں ہے اور تبدیلی کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

تبدیلی کی خواہش رکھنے والوں کو سٹیٹس کو کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کر نا ہو گا۔ پارلیمنٹ ڈلیور کرنے میں ناکام رہی جبکہ بدنام جمہوریت ہوئی۔ انتخابی عمل میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں جس کیلئے غیر جانبدار اور با اختیار الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ازحد ضروری ہے۔ تبدیلی پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کا مشترکہ مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ملکی دگرگوں حالات میں تبدیلی کیلئے انتہائی نا مساعد زمینی و موسمی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پر امن رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام نے عوام کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے جس سے نکلنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے اور آج کی ملاقات اس سلسلہ کا آغاز ہے۔

وائس چیئر مین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار کرپٹ حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اس بات پر اتفاق ہے کہ آئین سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہونا چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کا مستقبل شفاف جمہوریت میں ہے اور تبدیلی کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہم ہرگز انتخابات ملتوی کروانا نہیں چاہتے۔ سازشی تھیوریوں کے بارے میں وہی جواب دے سکتے ہیں جو ان کے بارے میں جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی تشکیل نو چاہتے ہیں چونکہ اسکی تشکیل میں آئین کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا آج (جمعرات) میں خود سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر رہا ہوں، عدالتی فیصلہ من و عن قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار الیکشن کمیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس

متبادل لنک

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top