کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ملی و قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی منظم سازش ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کراچی اورنگی ٹائون میں ہونے والے بم دھماکے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں، ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ قتل و غارت ری میں مولث عناصر کا کھوج لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کو ملی و قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی ایک منظم سازش قرار دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ شہر قائد کے حالات باقی ملک کو متاثر کرتے ہیں لہذا ملک کے دیگر علاقوں کو پر امن رکھنے کیلئے بھی کراچی میں امن کا قیام لازم ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top