یونان: 15 ویں سالانہ میلاد کانفرنس
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونا ن کے پلیٹ فارم سے مورخہ 10 فروری 2013ء بروز اتوار کو دیموس ہال نیکیا نزد ویلیج پارک میں عظیم الشان 15 سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں یونان بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی، پرنٹ والیکٹرانک میڈیا (دینس ٹی وی، تکبیر ٹی وی) کے نمائندگان اور خاص کر عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے بھی پانچ رکنی وفد نے شر کت کی۔
میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفی( ڈائریکٹر ذیلی مرکز منہاج القرآن کپسیلی) نے حاصل کی اور نقابت کے فرائض زیب الحسن قادری نے سرانجام دیئے۔ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اپنی سریلی آواز میں حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جن میں محمد شکیل قادری، فیاض گوہر، مرزا بشیر احمد بیگ، محمد شہزاد قادری، سحر باقر، حافظ محمد اسامہ، محمد افضال، حق نواز ماراتھونا، راشد سلطانی، سید شاہد محمود اور سجاد حسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل) شامل تھے۔ ان کے بعد باقر علی چغتائی نے اپنے مخصوص انداز میں ڈفلی اور بانسری سے محفل کی رونق کو دوبالاکردیا۔
میلاد کانفرنس میں خصوصی خطاب نوجوان مذہبی سکالر، شاگرد شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری علامہ سید غلام مصطفی مشہدی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اٹلی) نے ولادت باسعادت کے حوالہ سے قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا، انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنانا ہوگا۔ محفل کے اختتام میں براق گروپ آف کمپنیز کی طر ف سے ہال میں سب سے عمر رسیدہ شخص کے لئے عمرہ کی ٹکٹ کا اعلان کیا گیا۔کنگ گروپ آف کمپنیز کی طرف سے خواتین میں دو سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کا سپانسر براق گروپ آف کمپنیز اور امتیاز اینڈ برادرز کی طرف سے تھا اور لنگر کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا۔
رپورٹ: امجد جان
تبصرہ