ڈاکٹر طاہرالقادری کا سانحہ کوئٹہ پر اظہار تعزیت، کارکنان کو کوئٹہ دھرنے میں شرکت کی ہدایت

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی کو ٹیلی فون
حکومت سانحہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔ ڈاکٹر طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی سے ٹیلی فون پر سانحہ کوئٹہ پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کرانی روڈ پر ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دھماکہ کرنے والے سفاک درندے ہیں اور انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو ملکی سا لمیت اور استحکام کے خلاف گہری سازش قرار دیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سانحہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور مصلحت کے دستانے اتار کر شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اس اندوہناک سانحہ کے خلاف کوئٹہ میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top