ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آج دنیا بھر میں ہونیوالی 62ویں سالگرہ کی تقاریب سانحہ کوئٹہ کے بعد ملتوی کر دی گئیں
سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائیہ تقاریب کی جائیں گی
کوئٹہ کو فوج کے حوالے کر دیا جائے، اب اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں رہا۔ ڈاکٹر طاہر
القادری
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آج دنیا بھر میں ہونیوالی 62ویں سالگرہ کی تقاریب سانحہ کوئٹہ کے باعث ملتوی کر دی گئی ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہونیوالی محفل سماع بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعائیہ تقاریب کی جائیں گی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کر دیا جائے، اب اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک درندوں کے رحم و کرم پر ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومت کی رٹ کہیںدکھائی نہیں دیتی۔
تبصرہ