کل ملتان میں ہونے والا جلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہو گا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
گوجرانوالا اور فیصل آباد کے کامیاب ترین جلسے پاکستان عوامی تحریک
کے حق میں ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں
عوام ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی ایجنڈے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ کل ملتان میں ہونے والا جلسہ جنوبی پنجاب کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہو گا اور ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔ گوجرانوالا اور فیصل آباد کے کامیاب ترین جلسے پاکستان عوامی تحریک کے حق میں ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملتان کا جلسہ پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کر ے گا اور ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ وہ جنوبی پنجاب سے آئے وکلاء کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ اگر نظام میں بہتری آ گئی تو ووٹ کے ذریعے تبدیلی ضرور آئے گی اور بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا تو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں انقلاب اس دھرتی کا مقدر بنے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن آمد سے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے وہ آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے اس ملک کے عوام کا مقدر بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ملک میں آئین و جمہوریت اور قانون صرف نعروں میں نظر آتے ہیں عملی طور پر حقائق بہت تلخ ہیں۔ ملک میں آمری جمہوریت کے خاتمے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نتیجہ خیز ہو گی۔ عوام ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی ایجنڈے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب عوام اور انکے حقوق کے درمیان فاصلہ ختم ہو گا۔
تبصرہ