ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر انتظام مورخہ 23 جنوری 2013ء بروز جمعرات کو نارتھ ویسٹ ڈنمارک میں ایک روحانی و وجدانی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں ڈنمارک کے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی منائی۔محفل میں ڈاکٹرندیم عاصم، علامہ نفیس قادری، قاری محمد ندیم اختر، حافظ سجاد احمد، قاری ظہیر احمد، سید نعیم شاہ، علامہ عبدالستار سراج کے علاوہ علماء، معززین اور نعت خوانوں نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قاری محمد ندیم اختر نے دلکش انداز میں صحیفہ قرآنی کی تلاوت سے کیا۔ ننھے معصوم بچوں نے پیارے اور معصوم اندازمیں آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل کی نقابت کے فرائض حافظ ادریس احمد نے ادا کئے۔ راجہ یٰسین اور شمریز نے نعتیہ کلام سے حاضرین محفل کے ذوق نعت کا سامان کیا۔ منہاج نعت کونسل کے محمد جمیل نے اپنے مخصوص اور منفرد اندازمیں شاہ کون ومکان کی خدمت اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ علامہ فیض رسول منہاجین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا۔

محمد اعظم غوری، فدا حسین، محمدمرتضیٰ، بلال اشرف اپل، اعجاز گوندل، حسین شاہ اورمعظم بٹ نے بھی آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ سید نعیم شاہ نے عقیدہ توحید اور عقیدہ رسالت پر قرآن وحدیث کی روشنی میں گفتگو کی انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید کی حفاظت کے لئے عقیدہ رسالت کی سمجھ ضروری ہے، گویا عقیدہ رسالت جتنا مضبوط ہوگا عقیدہ توحید پر ایمان اتنا ہی پختہ ہوگا۔ اختتام پر درود وسلام کے بعد ضیافت میلاد اور خصوصی دعا ہوئی۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top