اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل ( بریشیا ) اٹلی کے زیرانتظام پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل ( بریشیا ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 جنوری2013ء بروز اتوار کو پیغام عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مرد وخواتین، بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض اسجد عمران جنرل سیکرٹری منہاج القرآن بریشیا نے ادا کئے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حسنین سلیم منچلانے حاصل کی۔ اٹلی کے مشہور ومعروف نعت خواں حاجی محمد یونس بٹ، حاجی محمد الیاس، اویس برادران اور حسنین سلیم منچلا نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔کانفرنس کے شرکاء سے علامہ وقار احمد قادری (ڈائریکٹر ) نے مختصر خطاب کیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اپنے خصوصی خطاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت واہمیت اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقیات بڑے مدلل انداز میں پیش کی۔پروگرام کے اختتام پر درود وسلام پیش کیا گیا اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیاجائے۔کانفرنس کو کامیاب بنانے میں محمد شفقت چیمہ، محمد دلدار، حاجی محمد الیاس، سید ثقلین حیدر شاہ، یوتھ لیگ کے صدر محمد عمر فاروق، محمد اعجاز، خرم عدیل اور اویس برادران نے خوب محنت کی۔

رپورٹ: حسنین سلیم منچلا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top