پاکپتن شریف : تحریک منہاج القرآن کی قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کے زیراہتمام 19 فروری بروز منگل قائد ڈے کی تقریب ہوئی جس میں ضلع پاکپتن کی مشہور سیاسی و سماجی افراد کے ساتھ ساتھ تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے تمام کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج نعت کونسل کے صدر اظہر امین فریدی نے پُرسوز انداز میں آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی، جسے شرکاء نے بہت پسند کیا۔

ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع پاکپتن شریف فخر سعید جٹ نے شرکاء کوشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی، سماجی اور سیاسی خدمات سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ضلعی امیر رانا منظور علی اور صدر علماء و مشائخ کونسل علامہ محمد یار گوہر نے نہایت خوبصورت انداز میں شیخ الاسلام کی قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی 62 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کے لیے اللہ کے حضور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top