ملتان : کامیاب ترین جلسہ عام کرنے پر عہدیداران و کارکنان کے لیے تقریب سعید

23 فروری بروز ہفتہ بیت الزہرا کمپلکس ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے جملہ عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں تقریب سعید کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت امیر پنجاب احمد نواز انجم نے کی، جبکہ دیگر عہدیداران و کارکنان اور مہمانان گرامی میں سردار بشیر احمد خان لودھی، عتیق الرحمن چوہدری، امیر ملتان میجر محمد اقبال، علامہ محمد عمر حیات الحسینی، نائب امیر پنجاب مشتاق احمد سندھو، صدر پاکستان عوامی تحریک ملتان راؤ وقار احمد، پروفیسر جاوید اختر، ناظم تحریک منہاج القرآن رانا ممتاز حسین نون، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ملتان غلام رسول غازی، ضلعی آرگنائزر یاسر ارشاد، ڈاکٹر محمد ندیم قادری، مہر فدا حسین، ڈاکٹر نعیم الحسن، محمد اسامہ، راؤ محمد عارف رضوی، سجاد حسین نقشبندی، محمد ادریس انصاری، صدر یوتھ غلام عباس، وقاص احمد، قاسم ابرار، مستری شوکت علی، عمر چشتی اور راؤ احسن جاوید شامل تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید اور ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد امیر پنجاب احمد نواز انجم نے پروگرام کے جملہ آرگنائزرز کو 22 فروری کو ملتان کی سرزمین پر کامیاب ترین جلسہ عام منعقد کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مبارکباد دی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں خصوصی ہدایات بھی دیں۔

تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top