پاکستان کے روشن مستقبل کی آخری امید نوجوان ہیں : بابر چوہدری

پاکستان کے موجودہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ ایک بہت بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں
بابر چوہدری کا منہاج القرآن یوتھ لیگ ملتان کے وفد سے ملاقات پر اظہار خیال

نوجوان نسل جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اسلام کے حوالے سے پیاس رکھتی ہے مگر ان کی تشنگی مٹانے کی بجائے نام نہاد مفکرین انہیں مزید فکری مغالطوں میں دھکیل رہے ہیں۔ نوجوان پاکستان کا ہراول دستہ ہیں اور ملک کے روشن مستقبل کی واحد امید ہیں۔

ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر چوہدری نے ملتان سے آئے ہوئے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طیب ضیاء، رفیق صدیقی، مدثر حسین و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ ایک بہت بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہے ہیں جس میں طلباء و نوجوانوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

بابر چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تین طبقے ہیں، ایک طبقہ تو بالکل غریب جن کی بے روز گاری، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے کمر توڑ رکھی ہے۔ دوسرا طبقہ درمیانہ ہے جن کے پاس انقلاب کے لیے نکلنے کا وقت نہیں ہے، جبکہ تیسرا طبقہ ان روساء و امراء کا ہے جنہیں انقلاب کی ضرورت نہیں ہے۔ اس صورت حال میں اگر کوئی روشنی کی کرن بن سکتے ہیں تو وہ صرف نوجوان ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان بھر کے اندر نوجوانوں میں قومی و ملی شعور اور غیرت و حمیت کا جذبہ پیدا کر کے پاکستان کی ڈویلپمنٹ کے لیے کام کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top