اسلام آباد: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کی نیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کانفرس اسلام آباد میں شرکت

اسلام آباد 16 فروری 2013 سرینا ہوٹل اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل انٹرفیتھ کانفرنس میں سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کے ابتدائی حصہ میں وزیر اعظم پاکستان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر پاؤل بھٹی وفاقی وزیر نیشنل ہارمنی، اکرم مسیح گِل وزیر مملکت نیشنل ہارمنی کے علاوہ تمام مذاہب کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔

ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ جسٹس رانا بھگوان داس (سابق چیئرمین فیڈرل سروس کمیشن) کو شیخ الاسلام کا فتوی انگلش بک تحفہ کے طور پر پیش کی۔

تقریب میں آرچ بشپ انگلینڈ کے نمائندہ ریورنڈ رانا یوآب خان اور ڈاکٹر نعیم مشتاق نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top