یونان: منہاج القرآن ریندی مرکز کے زیر اہتمام محفل گیارہویں شریف

منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان کے زیر اہتمام مورخہ 23 فروری 2013ء بروز ہفتہ کو رانا وقار احمد خاں (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) کی صدارت میں عظیم الشان بڑی گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی، جس میں یونان بھر سے ہر مکتبہ فکرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز ہزاروی ( ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ریندی) نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض محمد عبدالجبار نے ادا کئے۔ ناصر اکبر، ملک نسیم اعوان، حاجی محمد اشرف، شکیل قادری، فیاض گوہر اور حاجی بشیر احمد شاد نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ صوفی عبید اللہ چشتی (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر ماراتھونا ) نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رضی اللہ عنہ کی حیات مبارکہ کے چند پہلو بیا ن کئے جن سے امن، محبت اور پیار کا درس ملتا تھا۔

بڑی گیارہویں شریف کی عظیم الشان محفل کے انعقاد میں مرکزی باڈی منہاج القرآن ریندی، مسجد کمیٹی اور میلاد کمیٹی نے مشترکہ تعاون سے کیا۔ محفل کے اختتام پر جملہ شرکاء نے کھڑے ہوکر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا اور میلاد کمیٹی کی جانب سے شرکاء کو لنگر پیش کیاگیا۔

رپورٹ: مرز امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top