پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور عہدیداران کا نظم اور استقامت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی

روایتی سیاسی جماعتوں اور انقلاب کیلئے جدوجہد کرنے والی تحریک میں بنیادی فرق قائد اور کارکن کا بے لوث رشتہ ہوتا ہے۔
مفاداتی سیاست سے چمٹے پیراسائٹس کو ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکے کارکنوں کے درمیان محبت کی خالصیت کا اندازہ نہیں ہو سکتا: ڈاکٹر رحیق عباسی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور عہدیداران کا نظم اور استقامت دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پارٹی کے اندر حقیقی جمہوری روح پھونک دی ہے اور اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے عمل کو اتنا موثر، جاندار اور شفاف بنا دیا ہے کہ بڑے سے بڑے سیاسی فیصلوں میں بھی UC اور یونٹ سطح کے عہدیداران کی مشاورت بھی لازمی ہوتی ہے اور فیصلے بند کمرے میں نہیں، زمینی حقائق کے مطابق کھلے آسمان تلے ہوتے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ستھرے کردار اور زریں اصولوں کے باعث لاکھوں کارکنوں اور وابستگان کی ان سے وابستگی محبت بھرے جذبات سے لبریز ہے جس کے باعث پارٹی کے اندر انکی حیثیت کا مرکزی اور کلیدی ہونا ایک فطری عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداران کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غریب کش اور منافقانہ سیاست کا ایک رنگ یہ بھی ہے کہ سیاسی مخالفین شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری سے کارکنوں کی والہانہ محبت کو غلط رنگ دے کر یہ کہنے سے بھی نہیں چوکتے کہ پاکستان عوامی تحریک صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے گرد ہی گھومتی ہے۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ لاکھوں کارکنوں کی ڈاکٹر طاہرالقادری سے والہانہ محبت ہی تو ہے جس نے سرد ترین موسم اور موسلا دھار بارش میں بھی انہیں استقامت کا کوہ گراں بنائے رکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ روایتی سیاسی جماعتوں اور انقلاب کیلئے جدوجہد کرنے والی تحریک میں بنیادی فرق قائد اور کارکن کا بے لوث رشتہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے کارکنوں کا پیار بےلوث ہے اسی لئے مفاداتی سیاست سے چمٹے پیرا سائٹس کو ڈاکٹر طاہرالقادری اور انکے کارکنوں کے درمیان محبت کی خالصیت کا اندازہ نہیں ہو سکتا۔ وہ دن دور نہیں جب کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورعوام پاکستان تبدیلی کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top