پاکستان عوامی تحریک کا ملک بھر میں تنظیمات اور کارکنوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان عوامی تحریک کا ملک بھر میں تنظیمات اور کارکنوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ۔
مختلف اہم سیاسی،سماجی اورمذہبی شخصیات پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی۔

لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں تنظیمات اور کارکنوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی قائدین چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں کا ہنگامی دورہ کریں گے۔اس موقع پر مختلف شہروں میں تنظیم نو بھی کی جائے گی اور مختلف اہم سیاسی، سماجی اورمذہبی شخصیات پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالا، گجرات، منڈی بہائوالدین، جہلم اور راولپنڈی، اسلام آباد کے تنظیمی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ان شہروں کے دورے میں وہ مختلف مقامات پر تنظیم سازی بھی کریں گے اور نئے عہدیداران سے حلف بھی لیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور ساجد محمود بھٹی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں خیبر پختونخواہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اورسیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، ملتان، بھکر اور دیگر شہروں کا دورہ بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top