پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور صاحبزادہ عمر ریاض عباسی کے پھوپھا انتقال کر گئے

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور صاحبزادہ عمر ریاض عباسی کے پھوپھا وفات پاگئے۔

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور صاحبزادہ عمر ریاض عباسی کے پھوپھا وفات پاگئے، ان کی تدفین گزشتہ روز یونین کونسل سہربگلہ کے گاؤں گھوئی تحصیل مری میں کی گئی۔ نمازجنازہ علامہ رئیس نے پڑھائی۔ جنازے میں ڈاکٹر رحیق عباسی، عمرریاض عباسی، حاجی صابر، اصغرعباسی، قاری اخلاق، تصورعباسی، ضمیرعباسی، کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار منصور خان نے کی، اجلاس میں ابرار رضا ایڈووکیٹ، سید بشیر حسین شاہ، اشتیاق میر ایڈووکیٹ، عرفان طاہر، جاوید ججہ، ملک طاہر جاوید، میاں بابر حسین، انچارج میڈیاسیل غلام علی خان، ایم ایچ خان، قاری ایاز، سعید خان نیازی، قاسم مرزا اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعاکی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top