منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کے عطیات سے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی خبر بے بنیاد اور لغو ہے۔ جی ایم ملک

تحریک منہاج القرآن دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں ایک منظم اور موثر نیٹ ورک رکھتی ہے
جھوٹی پٹیشن دائر کرنے والا شخص ایک سیاسی جماعت کا ورکر ہے
امجد ملک نامی یہ شخص پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انگلینڈ میں لیگل ایڈوائزر ہے
تحریک منہاج القرآن نے چیئرٹی کے فنڈز سیاست تو دور کی بات دینی مقاصد کیلئے بھی کبھی استعمال نہیں کئے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے ایک اخبار میں چھپنے والی خبر کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عطیات سے بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی خبر بے بنیاد اور لغو ہے۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کے حوالے سے چھپنے والے اخباری بیان کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی پٹیشن دائر کرنے والا یہ شخص ایک سیاسی جماعت کا ورکر ہے اور یہ سب پراپیگنڈہ حسد کی بنا پر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امجد ملک نامی یہ شخص پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انگلینڈ میں لیگل ایڈوائزر ہے اور یہ وہ شخص ہے جو میاں برادران کے ساتھ اکثر مختلف مقامات پر پایا جاتا ہے۔ انہوں نے جھوٹی پٹیشن کو رد کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فلاح انسانیت کی ایک عظیم اور عالمگیر تنظیم ہے اور بلا امتیاز رنگ و نسل، جنس و مذہب پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمت انسانی میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو موصول ہونیوالے عطیات کو سیاسی مقاصد تو دور کی بات کبھی تحریک کے تنظیمی و انتظامی امور پر بھی خرچ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امجد ملک کی دائر کردہ پٹیشن سوائے جھوٹ اور غلط بیانی کے کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کی توجہ اصل مسائل سے نہیں ہٹائی جا سکتی۔

بیرسٹر امجد ملک پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انگلینڈ میں لیگل ایڈوائزر ہے (تصویری منظر)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top