23 دسمبر سے شروع ہونیوالی تبدلی کی تحریک اب انقلاب بن چکی ہے۔ حسین محی الدین القادری

مورخہ: 03 مارچ 2013ء

17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایسے حقائق سے پردہ اٹھائیں گے جو عوام کے شعور کی آنکھ کھول دیں گے
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور عہدیداروں کا نظم اور استقامت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لخت جگر اور تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا ہے کہ پاکستان چند خاندانوں کیلئے نہیں بلکہ غریب مسلمانوں کیلئے بنایا گیا تھا۔ جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار اور نا اہل سیاستدان پچھلے 65 سالوں سے غریبوں کے حقوق سے کھیل رہے ہیں۔ 23 دسمبر سے پہلے شروع ہونیوالی تبدلی کی تحریک اب انقلاب بن چکی ہے۔ غریب عوام 17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اکڑی گردنوں سے سریے نکال دیں گے۔

17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں ایک بار پھر عوام کا سمندر امن اور جمہوری روایات کے مطابق اکٹھا ہو گا اور ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر دم لے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا چوروں، لٹیروں اور وڈیروں سے کوئی مطالبہ نہیں بلکہ انکی طاقت تو بیوائوں یتیموں کے آنسو اور غریبوں کی سسکیاں ہیں۔ 18کروڑ عوام اپنا حق لے کر دم لیں گے اور یہ منظر 17مارچ کو ایک بار پھر دنیا دیکھے گی۔ وہ گذشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہور کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر، پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر، حفیظ اللہ جاوید، شہزاد قادری، رمضان ایوبی، الطاف رندھاوا، ثناء اللہ خان اور لاہور کے مختلف ٹائونز اور یونین کونسلز سے ہزاروں کارکنان شریک تھے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں آئین و قانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے تمام کارکنان نے 32 سالہ رفاقت کا حق ادا کر دیا۔ آپ کے لاکھوں کے تاریخی اجتماعات اور پر امن لانگ مارچ نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم تو مہذب ہی ہے لیکن انہیں آج تک مہذب قیادت ہی نہیں ملی۔ اگر پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت ساری قوم کو مل جائے تو امت مسلمہ اور پاکستانی قوم اپنا کھویا ہوا وقار اور عظمت پھر سے حاصل کر سکتی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں اور عہدیداران کا نظم اور استقامت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کیلئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پارٹی کارکنوں کے اندر حقیقی روح پھونک دی ہے اور اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے عمل کو اتنا موثر، جاندار اور شفاف بنا دیا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی فیصلوں میں بھی UC اور یونٹ سطح کے عہدیداران کی مشاورت لازمی ہوتی ہے اور فیصلے بند کمرے میں نہیں بلکہ زمینی حقائق کے مطابق کھلے آسمان تلے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کو غیر جانبددار، جاندار اور با اختیار بنانے کیلئے جو تاریخی کاوش کی وہ وقت کا اہم ترین تقاضا تھا مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان جس طرح اہم ترین مطالبات سے پیچھے ہٹ رہا ہے اس سے پردے کے پیچھے ملک و قوم کے خلاف ہونے والی مکروہ سازش بے نقاب ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن کا یہی وطیرہ رہا تو آنے والے الیکشن جھرلو ہونگے جو ملک کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیں گے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے کہا کہ 17 مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والے تاریخی جلسے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایسے مزید حقائق سے پردہ اٹھائیں گے جو عوام کے شعور کی آنکھ کھول دیں گے۔ جنرل کونسل کے اجلاس سے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد احمد طاہر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top