پوچھن سٹی، ساؤتھ کوریا: منہاج القرآن کے زیراہتمام محفل عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل(پوچھن سٹی) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا، نقابت کے فرائض محمد نثار انجم نے سرانجام دیئے۔محمدشکیل نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں انتہائی عقیدت واحترام سے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے موضوع پر انتہائی مدلل گفتگو کی۔

محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر سرور کائنات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔اجتماعی دعا کے بعد جملہ شرکاء کی خدمت میں لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد فاروق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top